Épisodes

  • کشمیر کی ثقافت: 36 پکوانوں پر مشتمل شاہی کھانے
    Dec 21 2021

    کشمیری وازوان گوشت کے پکوانوں پر مشتمل ایک دعوتی ضیافت ہے ۔ عام طور پر یہ کھانے تہواروں یا شادی بیاہ کے موقع پر بنائے جاتے ہیں۔ ان کھانوں کی خاص بات ان کا مستند پکانے والوں کی طرف سے پکایا جانا ہے اور درحقیقت وازوان کا مطلب ہی "باورچی کے ہاتھ کا کھانا" ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کھانوں کا پاکستان اور بھارت سے باہر ملنا مشکل سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہ ذائقے متعارف کروائے ہیں کشمیری کھانوں سے محبت کرنے والے اندرپریت سنگھ نے ، وہ آسٹریلیا میں وازوان متعارف کراونے کے سفر کی داستان کس طرح بیان کرتے ہیں سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

    Voir plus Voir moins
    Moins d'une minute
  • کباب کڑاہی اور کٹا کٹ: آسٹریلیا میں روایتی ذائقے کو برقرار کیسے رکھا جا رہا ہے
    Nov 24 2021

    تسنیم پیشے کے لحاظ سے شیف ہیں اور پاکستان کے روایتی کھانوں میں کو آسٹریلیا میں متعارف کرا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بکرے کا قیمہ استعمال کرتے ہوئے کباب کڑاہی اور کٹاکٹ روایتی ذائقے کے ساتھ کیسے بنایا جاتا ہے۔کھانے سے متعلق اس پوڈکاسٹ سیریز کی یہ پہلی قسط ہے۔مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔

    Voir plus Voir moins
    9 min